What is Namaz - Significance of Namaz | Namaz Rakat

Namaz Rakat - How many Rakat in Namaz


 نمازکیاہے؟   (What is Namaz)


نمازاسلام کادوسرارکن ہےاور دین کا ستون ہے .یہ ایک اہم ترین دینی شعار اور مسلمان امتیازی نشان ہے .حدیث شریف میں آیا ہے کہ کفر اور ایمان کے درمیان حد فاصل صرف نماز ہے . ہر چیز کے لئے کچھ جوہر اور خلاصہ ہوتا ہے ،ایمان کا خلاصہ نماز ہے .یہ حقوق الله کی بنیاد ہے ،نماز حقیقی زندگی اور تمام شریعت کا سر چشمہ ہے اور اخلاق کی پاکیزگی کا ذریعہ ہے .  نماز زندگی کو پر سکون بناتی ہے اور قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے فرض نمازوں کا حساب ہوگا .نماز معراج المومینین ہے .اس کے ذریعے اللہ سے قرب اور ہم کلامی کا شرف حاصل ہوتا ہے .

نماز کی اہمیت (Significance of Namaz)


نماز کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہو سکتا ہے کہ قرآن مجید میں  تقریبا700مرتبہ نماز کا ذکر آیا ہے .سورہ عنکبوت کی آیات نمبر 45میں ارشاد باری تعالیٰ ہے . ترجمہ : "نمازقائم کروبےشک نماز بے حیائی اور برے کاموں سے روکتی ہے". سورہ مومنون کی ایک سے نو آیات میں مومنوں کے جو چھ اوصاف بیان کیے گۓ ہیں ان کا آغاز بھی نماز سے ہوا ہےاور پھر ان کا اختتام بھی نماز پر ہوا ہے .اسلام میں تعلیم عقائدکے بعد اعمال میں سب سے پہلے نماز اور صبر کی تعلیم دی گئی ہے .سورہ بقرہ میں ہے ،ترجمہ:"صبر اور نماز کے زریعے سے مدد چاہو". اور سورہ الا عراف میں ہے ، ترجمہ:"الله سے مدد مانگو اور ثابت قدم رہو".

نماز کے رکعتیں ( Rakats of Namaz)


Namaz Sunnah Farz Sunnah Nafl Witr Nafl Total
Fajir 2 2 - - - - 4
Zohr 4 4 2 2 - - 12
Asar 4 4 - - - - 8
Maghrib - 3 2 2 - - 7
Ishaa 4 4 2 2 3 2 17

See Also :